راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمسن معصوم بچی کے قتل اورشواہد چھپانے میں ملوث میاں بیوی گرفتارہو گئے،ائیرپورٹ پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے چھ سالہ معصوم بچی کے قتل اورشواہد چھپانے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتارکرلیاملزموں میں مقتولہ بچی کا سگا چچا دلدار شاہ اورچچی سمرا بی بی شامل ہیں،ملزم دلدار نے چالاکی سے پہلے بچی کودفنا دیااوربعد ازاں اپنی بیوی پر مقدمہ درج کروایا،ملزمان کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ مقدمہ درج کروانے کے کچھ عرصہ بعدملزم دلدار بطور مدعی ملزمہ سمرا بی بی کو معاف کردے گا، پولیس نے مشکو ک حالات کے پیش نظرملزمہ سمرا کو گرفتار کرکے تفتیش کے دائرے کو آگے بڑھایا،قانون کے مطابق قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم میں تشدد کے شواہدسامنے آئے،تفتیش کے دوران ملزمان نے اکثر معصوم بچی پر تشدد کا انکشاف کیا، ملزمہ نے انکشاف کیا کہ و ہ گرم چمٹے سے بھی مقتولہ کے جسم پر تشددکرتی تھی،پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے سگے چچا دلدار شاہ کو بھی گرفتارکرلیا، دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کمسن معصوم بچی کے قتل اورشواہد چھپانے میں ملوث میاں بیوی گرفتار
Jul 23, 2023