راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی راولپنڈی کے چیئر مین علامہ پیر سید اظہار بخاری، پیر سعادت علی شاہ چورا شریف ، پیر فاروق مجتبیٰ موہڑہ شریف ، سید عطاءاللہ شاہ بخاری ، قاضی عبد الرشید ، مولانا سیف اللہ سیفی ، علامہ قمر زیدی ، علامہ قمر عباس ، علامہ عارف واحدی ، آغا نیئر عباس ،مولاناقاسم ایوب ، مولاناشیر مغل ، شوکت جعفری ، علامہ زاہد کاطمی ، سید جاوید شاہ ، قاری ذی شان نے کہا محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنائیں گے، میدان منی سے میدان کر بلا تک کا راستہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،جان دے دی ، ظالم کے ہاتھ میں بیعت نہ کی ،علماءنے کہاکہ فتح ہمیشہ حُسینت ؓ کے مقدر میں آئیگی ،پاکستان میں شیعہ و سنی کو آپس میں لڑانے کی ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی،علماءحق کی موجود گی میں فرقہ واریت کا جن بوتل سے باہر نہیںنکل سکتا ۔