لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ڈربن قلندرز نے زیم افرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں کیپ ٹاون سیمپ آرمی کو 8 رنز سے شکست دیدی۔ قلندرز نے 3وکٹوں پر126رنز بنائے۔سمپ آرمی 5 وکٹوں پر 118رنز بناسکی۔ پاکستانی نژاد سکندر رضا کے 62رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5چھکے اور 4چوکے شامل تھے جبکہ 3وکٹیں حاصل کیں۔ بلوایو بریوز نے 10اوورز میں 128 رنزبنائے۔ ہرارے ہریکینز کی ٹیم9وکٹوں پر79 بناسکی ۔