لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹینس ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی جہاں وہ بیلی جین کنگز کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ٹورنامنٹ 24 جولائی سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شروع ہوگا، 4 رکنی پاکستان ویمنز ٹینس ٹیم میں سارہ محبوب نان پلینگ کپتان ہوں گی۔سارہ ابراہیم خان، اوشنا سہیل، آمنہ علی اور مہک کھوکھر پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔