ایشین چیمپیئنز ٹرافی‘قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

Jul 23, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے منتخب کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے کیمپ میں ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے اولمپیئن وقاص اکبر کے ہمراہ دورہ کیا۔اس موقع پر قومی ٹیم کے منیجر کرنل ر عمر صابر ‘کوچز اولمپیئن ریحان بٹ‘اولمپیئن محمد ثقلین ‘اولمپیئن دلاور حسین‘ اولمپیئن حسیم خان‘گول کیپر کوچز عبدالغفور اور امجد علی کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی موجود تھے۔ اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں ٹپس دیں اور لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی بڑا ایونٹ ہے جس میں تمام کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کیساتھ پرفارم کریں۔کھلاڑی کو یہ بخوبی معلوم ہونا چائیے کب کس وقت پاس دینا ہے کب پاس لینا ہے۔فزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ٹیم کمبینیشن ہونا ضروری ہے۔ تمام کھلاڑی محنت کیساتھ پرفارم کریں گے تو اچھا رزلٹ آئے گا۔ کوچنگ سٹاف کی محنت بھی سامنے مظر آرہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزیدخبریں