لاہور؍کاہنہ (نامہ نگاران) نشترکالونی میں پردیسی نوجوان نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خوشاب کا رہائشی علی حسن نامی نوجوان روزگار کے سلسلہ میں نشترکالونی میں اپنے دوست کے ہمراہ رہائش پزیر تھا اور ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا جس کو چند روزقبل کام سے فارغ کر دیا گیا اور اس نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دوست کی بیٹھک میں سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او نشتر کالونی نے بتایا کہ متوفی بیروزگار اور کسی لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا۔ پولیس کی فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
نشتر کالونی: فیکٹری سے نوکری ختم ہونے پر خوشاب کے نوجوان کی خودکشی
Jul 23, 2023