راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کم و بیش 2 ہفتوں کا حکومت کا کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے342 کی اسمبلی میں 12 آدمیوں نے100 سے زیادہ بل پاس کر کے گنیز بْک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا اسمبلی کے اجلاس کے لیے 86 ممبروں کا ہونا ضروری ہے لیکن جس اسمبلی کی کوئی عزت توقیر نہ ہو وہاں اکیلا سپیکر ہی کافی ہے اسمبلی کے آخری اجلاس میں جس تیزی سے 100بل پاس کیے ہیں یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے شیخ رشید نے کہا وہ الیکشن کے روز سود سمیت یہ ادھار اتار دیں گے اس لیے الیکشن کراتے ہیں تو مارے جاتے ہیں الیکشن سے بھاگتے ہیں تو مارے جاتے ہیں جب اس ماہ کے بجلی کے بل آئیں گے تو غریب کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگے گا حالات بدلنے جارہے ہیں حکمرانی گلے پڑنے والی ہے ان کو لینے کے دینے پڑیں گے بس تھوڑا سا انتظار اور ہے یہ جو قدم اٹھاتے ہیں اْلٹا ان کے گلے پڑتا ہے۔
بجلی بل آئیں گے تو غریب کو 440 وولٹ کا کرنٹ لگے گا ‘ شیخ رشید
Jul 23, 2023