لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی اتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں سپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا۔ صاحب اسرا کیلئے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ صاحب اسرا نے کہا کہ مجھے کسی نے مدد کرنے کیلئے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھ سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا۔ تحفے میں آنے والے شوز پر اتنا بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔ قومی اتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔ کمپنی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ سپرنٹر ہیں۔
پاکستان کی اتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں سپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا جوتوں پر رقم سے زیادہ ٹیکس عائد
Jul 23, 2023