سونا 100 روپے تولہ سستا ‘قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے

لاہور (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز کے اضافے کے بعد دوبارہ کم ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہو کر 191015 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی کے بعد 1962 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن