سوڈان میں موسیقار بھوک سے مر گیا

خرطوم(این این آئی )سوڈان میں اس وقت غم و الم کے کی کیفیت طاری ہوگئی جب موسیقار خالد سنہوری کے بھوک کی وجہ سے انتقال کی خبر آگئی۔ سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان جاری لڑائی ملک میں خوراک کا بحران شدید کرتی جارہی ہے۔ موسیقیار خالد سنہوری کئی روز سے اپنے گھر میں تھے اور کھانا نہیں کھا رہے تھے۔ ان کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کو انہیں گھر کے باہر عوامی نقل و حمل کے لیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔دارالحکومت کے بہت سے رہائشی بھی اپنے ساتھ پیش آنے والے اسی خطرہ سے دو چار ہیں۔ دکانوں کی بندش اور پیسوں کے شدید بحران کے باعث لوگوں کے لیے خوراک کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔موسیقار سینہوری بھوک سے مرنے والا پہلا جنگی شکار نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ آرمینیائی نژاد دو بہنیں العمارات کے بلند و بالا نواحی علاقے میں اپنے گھر میں فاقہ کشی سے مر گئیں۔ وہ علاقے پر مسلسل بمباری کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں لینے باہر نہیں نکل سکیں تھیں۔ وہ 55 دن کے محاصرے کے بعد دم توڑ گئیں۔ بحری کے علاقہ میں ستر کی دہائی میں ایک شخص بھوکا مر گیا ۔ وہ کئی روز تک روٹی کا ایک ٹکڑے کے حصول سے بھی قاصر ہوگیا تھا۔خرطوم میں سماجی ترقی کے وزیر صدیق فرینی نے بتایا کہ خرطوم کے شہریوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن