وزیراعظم موٹر وے سے شرقپور پہنچے‘ عوام کا کھڑے ہو کر تالیوں سے استقبال

شرقپورشریف (ملک محمد اقبال شاکرسے) وزیر اعظم براستہ موٹروے لاہور سے شرقپور شریف انٹرچینج پہنچے۔ جہاں پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین رانا طاہر اقبال ملک نوید محمود چوہان نے پھول پیش کیے۔ وزیراعظم شہباز شریف پنڈال میں پہنچے تو عوام نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور رانا تنویر حسین نے ملکر تین منصوبوں کے افتتاح کیے جن میں موہلنوال تا شرقپورشریف کا پل ، قائد اعظم یونیورسٹی، عیسن انٹرچینج شامل ہے۔ پنڈال کے لیے دو ہزار افراد کا پاس داخلہ جاری ہوئے۔ بارش کے باعث ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی دوڑیں لگی رہیں۔ پنڈال میں موبائل فون کا داخلہ ممنوع تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 32 منٹ خطاب کیا۔ منصوبوں سے 27 ہزار کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔تقریب میں ایم پی اے میاں عبدالرئوف، ایم پی اے پیر اشرف رسول، حاجی افتخار احمد بھنگو، ملک نوید، محمود چوہان، ملک ندیم محمود، ایم این ایز، ایم پی ایز، چیئرمینز، میاں عمران خالد نذیر ڈھلوں، چوہدری محمد زبیر گھگ، چوہدری فیصل گھگ، رانا بابر منظور، چوہدری محمد طفیل بھٹی، سیفی ملک اصغر آرائیں، چوہدری محمد عبداللہ گھگ  نے بھرپور شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...