بیرون ملک مفرور اشتہاری عمان سے گرفتار،بہاولنگر پولیس کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اور اس سلسلے میں قتل کے مقدمے میں ملوث خطرناک اشتہاری کو پنجاب پولیس کی ٹیم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبداللہ نامی اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا اور لاہور ائیر پورٹ سے ملزم کو بہاولنگر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ عبداللہ نامی اشتہاری نے فورٹ عباس بہاولنگر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک عمان فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ اشتہاری عبداللہ کی گرفتاری سے بیرون ملک سے  گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...