ماسکو ‘شاپنگ مال میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ‘متعدد زخمی

Jul 23, 2023

ماسکو (نیٹ نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ  متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دھماکے کے بعد پوری عمارت میں پانی بھرنا شروع ہوگیا اور دروازے سے بھاپ نکلتے ہوئے بھی دیکھا گیا ۔شاپنگ مال میں 150 سے زیادہ سٹورز  ہیں۔

مزیدخبریں