بی جے پی نے لوگوں کو بے روز گاری مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، پرینکا گاندھی

Jul 23, 2023

بھوپال(این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت مہنگائی،بے روزگاری اور بدعنوانی عروج پر ہے،بی جے پی حکومت نے لوگوں کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک ریلی سے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ جس صنعت کار کو وزیر اعظم نے ساری جائیدار سونپ دی ہے وہ ایک روز میں 16سو کروڑ روپے کما رہا ہے جبکہ دوسری طرف ہمار کسان ایک دن میں27روپے کمانے سے بھی قاصر ہے۔

مزیدخبریں