پیر محمد داؤد رضوی کابارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

Jul 23, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے ایک تقریب میں حالیہ بارشوں میں سیلاب کیوجہ سے کئی افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کرنا چاہیے کیونکہ حادثات میں ایک وجہ یہ بھی بنتی ہے۔انہوں مرحومین کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کئی بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں میں بخیر و عافیت واپسی کے لیے بھی دعا کی۔

مزیدخبریں