مساجد و مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں:طاہر قادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گستاخان قرآن کونئی مساجد قائم کر کے شکست دیں گے ،مساجد و مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،مزید مساجد و مدارس قائم کر کے اسلام دشمن قوتوں کا محاسبہ کریں گے، قرآنی تعلیمات کو عام کرکے گستاخوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، والدین و اساتذہ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کریں،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ طاہر رضا قادری نے منڈیالہ وڑائچ میں جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ رمضان نقشبندی، قاری اظہر سعید نقشبندی،حافظ منیب علی رضوی،چوہدری عدنان افضل،حافظ فیصل قادری،حافظ عبدالرحمن جامی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معاشرے کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ تریبت تعلیم سے بھی زیادہ ضروری ہے، انہوں نے جامع مسجد کی خوبصورت تعمیر پربانی مسجد عامر رضا کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...