پشاور(بیورورپورٹ)خیبر میں تحصیل کمپائونڈ پرخودکش دھماکہ میں ایک حملہ آور کے ہاتھ کے فنگر پرنٹ مل گئے جنہیں نادرا کو ارسال کردیا گیا ہے۔ تفیشی ٹیم کے مطابق نادرا سے 12 گھنٹے میں جواب ملنے کے بعد مزید کاروائی کی جائیگی۔تفتیشی ٹیم کے مطابق سہولت کاروں کے خلاف شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔ باڑہ دھماکہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر انٹیلی جنس ادارے کام کر رہے ہیں۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق انہیں نادرا کی رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس کے مطابق حیات آباد اور باڑہ دھماکوں کے بعد 8افراد زیر حراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
خیبر میں خودکش دھماکہ میں ایک حملہ آور کے فنگر پرنٹ مل گئے ‘ نادرا ارسال
Jul 23, 2023