اسلام آباد (خبرنگار)ملازمین بحالی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مندوخیل نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا کو پانچویں مرتبہ شو کاز نوٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیںتفصیلات کے مطابق 55ویں اجلاس میں بحالی کمیٹی کے چیئرمین مندوخیل نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ملازمت سے نکالے گئے 272ملازمین کو بحال کر کے عملدرآمد کا کہا تھا، جسکا بعد میں نا تو آرڈر شیٹ پر کوئی آرڈر ٹائپ ہوا اور نا ہی کوئی عملدرآمد ہوا،تاہم زرائع کا کہنا ہے کہ اس بار بھی وفاقی حکومت اور پی ٹی ڈی سی حکام کی جانب سے ایک بار پھر پانچویں دفعہ جارج کیا گیا شوکاز نوٹس فائلوں کی زینت بن جائے گا۔ پی ٹی ڈی سی سے نکالے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ بحالی کمیٹی کے احکامات پر اکثر اداروں نے نکالے گئے ملازمین کو بحالی کے ساتھ ساتھ ان کے سابقہ واجبات بھی ادا کیے ہیں تاہم وفاقی حکومت اور پی ٹی ڈی سی حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث نکالے گئے ملازمین کی بحالی نہ ہونے کے باعث ملازمین میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔ملازمین نے وزیر اعظم اور صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کرکے کمیٹی کی جانب سے بحالی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کری۔