چین میں پانی کا معیار پہلی ششماہی میں مزید بہتر ہوگیا

Jul 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین  میں پانی کے معیارمیں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مزید بہتری آئی ہے۔وزارت حیاتیاتی ماحولیات و ماحول  کے اعداد و شمارکیمطابق  ملک کے  پانی کے معیار کے پانچ درجاتی نظام میں تین درجے پر یا اس سے اوپرکے پانی کامعیار گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد پوائنٹس اضافے سے 87.8 فیصد ہو گیاہے۔کم ترین سطح، پانچویں درجے کے پانی کے معیار کا تناسب، 1 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔ چین کے بڑے دریاں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں پہلی ششماہی کے دوران پانی کے معیار میں بہتری آئی،  دریائے یانگتزی، دریائے زرد اور دیگر بڑے دریائی طاسوں میں تیسرے درجے پر یا اس سے اوپر کے پانی کیمعیار کا تناسب  گزشتہ  سال سے 1.8 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 89.1 فیصد ہو گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق  پہلے چھ ماہ میں حکومت کی طرف سے زیر نگرانی تیسرے یا اس سے اوپر کے درجے کی  208 اہم جھیلوں اور آبی ذخائرمیں پانی کامعیارگزشتہ سال سے4.1 فیصد اضافے  کے ساتھ 80.3 فیصد رہا

مزیدخبریں