جیو چھوآن(شِنہوا)چین نے ہفتہ کو سی ای آرای ایس- 1 وائی 6 راکٹ خلا میں بھیج دیا۔کمرشل راکٹ ہفتہ کو دوپہر1بج کر7 منٹ(بیجنگ ٹائم) پرشمال مغربی جیو چھوآن کی لانچنگ سائٹ سے دو کمرشل سیٹلائٹس چھیان کن-1 اور شنگ شی دائی-16 کومقرر مدار میں لے جانے کے لیے روانہ ہوا۔ بیجنگ میں قائم ہائی ٹیک کمپنی گلیکٹیک انرجی کا تیارکردہ سی ای آرای ایس- 1 راکٹ چھوٹے پیمانے کا ٹھوس پرو پیلنٹ کیریئر راکٹ ہے جو مائیکرو سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سی ای آرای ایس-1 راکٹ سیریز کا چھٹا فلائٹ مشن ہے۔