اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری عمر انوار نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ظالمانہ ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں اگر ٹیکس واپس نا لیے گئے تو پچیس جولائی کو سڑکوں پر نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا. معاشی بہتری کیلئے ٹیکس معاملات میں بزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کئے جائیں، مہنگائی میں کمی، کاروبار میں آسانیوں کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کیا اضافہ واپس لیا جائے . رہنما و سی ای او کے کے مارکیٹنگ عمر انوار نے کہا کہ بدقسمتی سے ان مشکل حالات میں کاروبای طبقے اور عوام پر ٹیکسز بڑھا کر حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جو کاروبار اور عوام کش ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر سے ٹیکسز واپس لے۔