کہوٹہ (نامہ نگار)کہوٹہ اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی جو پوڈر کمیکل سرف و دیگر مضر صحت چیزیں ملا کر تیار کیا جاتا ہے روزانہ چھ ٹینکر آتے ہیں کسی نے پینا فلیکس لگا کر مختلف دینی نام لکھ کر لگائے ایک ایک شخص نے شہر میں چھ چھ دوکانیں کھولی ہیں جامع مسجد روڈ، پنجاڑ چوک، مٹور چوک میں پاکیزہ اسلامی نام و دیگر ناموں سے کھلی دودھ دہی کی دوکانیں عوام میں زہر تقسیم کرنے لگیں 80 روپے کلو دودھ لیکر 200 اور 220 روپے فروخت کیا جا رہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے چھوٹے بچے اور دیگر افراد گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گے ای ڈی او ہیلتھ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی و دیگر مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔