ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت ) ٹیکسلا جی ٹی روڈ متصل شیر شاہ سوری چوک پر واقع ٹیکسلا کے مشہور پٹرول پمپ شیخ پٹرولیم پرڈکیتی کی دلیرانہ واردات پٹرول پمپ کے مالک شیخ وقار اور انکے منیجر کے مطابق جمعۃ المبارک علی الصبح چار بجے کے قریب نامعلوم پانچ مسلح افراد آگئے جن میں تین افراد کلاشنکوفوں سے مسلح جنہوں نے اپنے چہروں کونقاب اور رومال سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ دو مسلح افراد جنکے ہاتھوں میں پسٹل اور ہنڈا 125موٹر سائیکل پر الرٹ تھے مسلح افراد نے پٹرول پمپ کے عملے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کرمنیجر کے آفس میں لے گئے اور جتنی بھی نقد رقم جو کہ ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق تین ساڑھے تین لاکھ کے قریب کیش چھین کر فرار ہوگئے شیخ وقار کا پٹرول پمپ علاقہ تحصیل ٹیکسلا واہ کینٹ میں اعلی معیار اور مقدار کے ساتھ ایک منفرد شہرت رکھتا ہے اور پورے علاقہ کے لوگ او رٹرانسپورٹ کے شعبہ سے منسلک لوگ شیخ پٹرولیم ٹیکسلا کے اعلی معیار او رمقدار کے باعث ایک خاص مقام رکھنے کی بدولت دلی طور پر احترامی جذبات رکھتے ہیں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی شیخ پٹرولیم پر ڈکیتی کے واقع کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سرمد محمود اور انچارج سی آئی اے سٹاف راجہ افتخاراحمد ماتحت عملے سمیت شیخ پٹرولیم پر پہنچ گئے او رجائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے پٹرول پمپ عملہ سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اور فوری طور پر ناکہ بندی سے متعلق وائرلیس پر پیغام جاری کردیا واضح رہے کہ چند روز سے علاقہ ٹیکسلا میں کاروباری مراکز جن میں متعدد دکانیں او رفارمیسی سنٹر بھی شامل ہیں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں تاہم شیخ پٹرولیم جی ٹی روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کے واقع سے علاقہ بھر میں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے علاقہ کے عوام وٹرانسپورٹروں نے شیخ پٹرولیم کے مالک شیخ وقار سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام میں جہاں پولیس امن وامان قائم رکھنے کیلئے متحرک ہے لیکن علاقہ میں پٹرول پمپس کی سیکورٹی کیلئے فوری طور پر انتظامات کیئے جائیں ۔
ٹیکسلا ، دلیرانہ ڈکیتیوں سے شہر یوں میں خوف وہراس ، سخت سیکو رٹی کامطالبہ
Jul 23, 2023