وزیراعظم کا 'صحت مند غذا، تندرستی سدا ' مہم شروع کرنےکا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے 'صحت مند غذا، تندرستی سدا ' کے نام سے آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے، یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر 'صحت مند غذا، تندرستی سدا' مہم کا پورے پاکستان میں اجرا کیا جا رہا ہے, اس مہم کے تحت ہر  ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے  صارف کو  آگاہ کرے گا, اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیا پر عالمی ادارہ صحت کی سفارش کردہ تجاویز  پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ٹرانسفیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور  دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے اسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیں اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...