پاکستان نے 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے حمزہ خان نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے 37سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لیمیلبورن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دی۔ انہوں نے فائنل میں زکریا کے خلاف 10-12, 14-12, 11-3 اور 11-6 کے سکور لائن کے ساتھ 3-1 سے فتح حاصل کی۔پاکستان نے آخری بار یہ ٹائٹل 37 سال قبل جیتا تھا جب اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں فتح اپنے نام کی تھی۔حمزہ خان نے ہفتہ کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا، وہ 15 سال میں اس مرحلے تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔فرانسیسی کھلاڑی نے میچ میں واپسی کے لئے سخت مقابلہ کیا لیکن پاکستانی حمزہ خان فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے فیصلہ کن مقابلے میں غالب رہے۔ حمزہ نے میچ 11-8، 11-4، 10-12، 9-11 اور 13-11 سے جیتا۔حمزہ 2008 میں عامر اطلس کے بعد ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل پاکستانی نوجوان نے ملائیشیا کے یوآخم چوہ کو 11-8، 9-11، 11-7، 12-10 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔حمزہ جمعرات کو پری کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے سانتاماریا کو سخت مقابلے میں 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔ راؤنڈ آف 16 میں حمزہ نے بدھ کو نیدرلینڈ کے سیموئیل گریٹس کو 12-10، 11-6، 11-3 اور 11-7 سے شکست دی۔تین پاکستانی کھلاڑیوں حمزہ خان، معین الدین اور حذیفہ ابراہیم خان کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حمزہ گزشتہ سال ورلڈ جونیئرز کے ایڈیشن میں سیمی فائنلسٹ تھے جہاں انہیں انگلینڈ کے فنلے وِنگٹن سے شکست ہوئی تھی جبکہ حذیفہ جونیئر کیٹیگری میں سابق ایشین نمبر ون ہیں۔

ای پیپر دی نیشن