9 مئی کے 12 مقدمات ‘بانی پی ٹی آئی کا شامل تفتیش ہونے سے انکار

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف  نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے  12 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کرنا تھی لیکن وہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہیں ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کیلئے متعدد پیغامات بھجوائے گئے،  بانی پی ٹی آئی وکلا  کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے۔لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا تھا۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کر رہے تھے، ٹیم میں فارنزک ماہرین بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن