اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ہوائی اڈے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران راشد میردوو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وسیع تر مذاکرات بھی کریں گے۔