نیا توشہ خانہ ریفرنس عمران ، بشری پی پی کا مزید 7روزہ جسمانی ریمانڈ  منطور

Jul 23, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان اور بشری بی بی کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں آئندہ پیر تک توسیع کردی گئی۔ نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔

مزیدخبریں