سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز کے انکار کے بعد تاحال کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ سیمنٹ مینوفیکچررز کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 236 ایچ ود ہولڈنگ ٹیکس ڈسٹری بیوٹرز/ڈیلرز اور ریٹیلرز کو دینے سے انکار کر دیا۔ مینوفیکچررز کے فیصلے کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب ہڑتال کی وجہ سے تعمیراتی سر گرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن