پی ٹی آئی پر پابندی منظوری کیلئے  وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی  

Jul 23, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لینی تھی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لینا تھی۔

مزیدخبریں