زرداری کی  سالگرہ پر جشن منانے کا فیصلہ، پرسوں  مینار پاکستان گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریب  ہوگی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری کی 26 جولائی کو سالگرہ پر پیپلز پارٹی نے جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر کی 69 ویں سالگرہ کو پیپلز پارٹی کا پریذیڈنٹ ڈے آف پاکستان کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل میر کی جانب سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پرسوں 25  جولائی کی رات کو رنگا رنگ تقریب  ہوگی۔ راجہ پرویز اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوںگے۔ پروگرام کی کمپیئرنگ عائشہ جہانزیب کریں گی۔ گلوکارہ نمرہ مہرہ اور ساحر علی بگا رنگا رنگ موسیقی سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ تقریب میں رات 12.01 پر آتشبازی کا مظاہرہ، کیک کاٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن