لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستانی ٹیم نے 65ویں بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ریاضی اولمپیاڈ 11تا22 جولائی باتھ برطانیہ میں ہوا۔ کراچی کے مسٹر رازی حسن منصور نے چاندی ، محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ لاہور کے محمد مہد عارف نے پاکستان کیلئے اعزازی سند حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے STEM کیریئرز پروگرام کی سپانسرشپ کے تحت اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ریاضی کی ٹیم کی تربیتکامسیٹسیونیورسٹی لاہور کیمپس میں ہوئی۔ قیادت ڈاکٹر سرفراز احمد اور ڈاکٹر ہانی شاکر نے کی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز جو PAEC کے تحت کام کر رہا ہے‘ ہر سال چار مضامین فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور ریاضی میں ایک قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلہ کرتا ہے۔ منتخب طلباء کو مزید بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈز میں شرکت کیلئے تربیت دی جاتی ہے۔