لاہور(نیوز رپورٹر) امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ سیلر چوک باغبانپورہ میں 6روزہ قدیمی مجالس عزاء سید الشہدا امام حسین ؑ 15تا 20محرم الحرام مرکزی کمیٹی ہذا انجمن غلامان محمدﷺ وآل محمد ﷺکے زیرا نتظام ہوگیجس میں علامہ علی ساجد الحسینی تلہاڑہ،ذاکر قاسم رضاء ترابی،مولانا فیاض حسین کاظمی چیئر مین ٹرسٹی ودیگر علماء فضائل و مصائب اہلبیت ؑ بیان کرینگے ۔17محرم کو شبیہ گہوارہ شہزادہ علی اصغر، ؑ18محرم شبیہ تابوت شہزادہ قاسم ؑ 19محرم شبیہ علم غازی عباس ؑ اور 20 محرم الحرام کو شبیہ تابوت مظلوم کربلا سیدنا امام حسین ؑ برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ ؑ میں ویدیاہوگا۔ اس موقع پر ماتمی سنگتیںوفائے عباس، دعائے زہرہ ،امام علی رضا شہدائے کربلا کا ماتم کریں ۔ لنگر حسینی کا وسیع اہتمام ہوگا۔