لاہور(نیوز رپورٹر)عالمی دماغ دن کے موقع پر، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز، لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر نے دماغی صحت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دماغ انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے ۔پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ دماغ کی صحت کیلئے مناسب غذائیں، بھرپور نیند اور جسمانی ورزش کو بڑی اہمیت دینی چاہئے۔ دماغی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے باقاعدہ طبی معائنے اور روزمرہ جسمانی ورزش بھی شامل ہونی چاہیے۔پروفیسر آصف بشیر نے کہا پنز میں دماغ کے معائنے کے معیار اور بہترین علاج کی فراہمی کے لیے ہر قسم کی ممکنہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں جبکہ ینگ نیوروسرجنز فورم پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید اسد شاہ نے کہا عالمی دماغ دن کے موقع پر دماغی صحت کے اہمیت پر توجہ دلائی اور اس بات کی وضاحت کی کہ دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں علمی تحقیق کے میدان میں ینگ نیوروسرجنز کو آگے بڑھنا چاہیے۔
پنز میں دماغی معائنہ کی معیاری سہولیات مفت فراہم کر رہے ہیں: پروفیسر آصف بشیر
Jul 23, 2024