لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد حنفیہ رضویہ مغلپورہ میں سالانہ ’’فکرِ سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نواسہ رسول ؐ کی عظیم قربانی نے قیامت تک حق پرستوں کو حوصلہ بخشا۔ سیدنا امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا نے اْمت مسلمہ کو قیامت تک باطل قوتوں سے نمٹنے کا طریق کار عطا کیا ۔ فتنہ یزید کو بروقت سمجھنا اور اس کے سد باب کیلئے بروقت میدان میں اترنا آپ کی امامت کے واضح دلائل ہیں۔ سیدنا امام حسینؓکے اعلیٰ افکار اورکردار کا فیض آج بھی جاری ہے۔ حق پرستوں کو قیامت تک سیدنا امام حسین ؓکے کردار سے حوصلہ ملتا رہے گا۔ آپ سے محبت کا یہ تقاضا ہے کہ آپ کے نقش قدم پر چلا جائے۔
نواسہ رسول ؐ کی عظیم قربانی نے قیامت تک حق پرستوں کو حوصلہ بخشا:اشرف جلالی
Jul 23, 2024