عقید ختم نبوت کی آگاہی دینااُمت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے:صوفی محمداکرم

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تاریخ ساز یوم الفتح ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت علماء کنونشن جامعہ نظام الاسلام، مرکزالبریرہ جوڑے پل  لاہور میں شیخ الحدیث مولانا صوفی محمداکرم کی صدارت میں ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل  قاری علیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاناعبدالعزیز، مولاناحسام الدین، مولانا محمدعمران،مولانا ابو بکر سمیت سینکڑوں علماء  نے شرکت کی۔ مولانا صوفی اکرم نے کہا  عوام کو عقیدہ ختم نبوت کی آگاہی دیناامت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ، کل روز قیامت یہی حضوراقدس کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔علماء نے7ستمبر کومینار پاکستان میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے  کہاکہ یہ کانفرنس  عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔مولانا علیم الدین شاکر نے کہا حکومت عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔

ای پیپر دی نیشن