لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام امن اورسلامتی کا دین ہے،زندگی میں ہرمعاملے کا حل موجودہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے انفرادی اوراجتماعی معاملات سمیت ہرشعبے میں مکمل رہنمائی کی ۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔حضورنبی کریمؐ کی مبارک اورمقدس تعلیمات نے انسانیت کوگمراہی اورجہالت سے نکال کرراہ ہدایت پرگامزن کردیااوریہ سب کچھ صرف اللہ تعالٰی کی وحدانیت اورحضورنبی کریمؐ کی ختم نبوت پرغیرمتزلزل ایقان وایمان اورتعلیمات نبویؐ کی بدولت ہی ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ امت جب تک کتاب الٰہی اور حضورنبی کریمؐ کی پاکیزہ سنت پرعمل پیرا رہی ۔انفرادی واجتماعی معاملات میں کامیابی نے قدم چومے۔