لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے اپر دیر میں 10 کروڑ کی لاگت سے56ویں ہسپتال کاافتتاح کردیا، تقریب میں مرکزی صدرالخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ریجنل صدر خیبر پی کے خالد وقاص، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا 30بیڈ پرمشتمل الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال2کنال کے رقبے پرقائم کیا گیا جہا ں پسماندہ طبقات اورعوام کو سستی و معیاری جدید سہولیات میسرہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید 30بیڈ کا اضافہ کیا جائیگا۔الخدمت فاؤنڈیشن اس سے قبل پاکستان بھرمیں 55ہسپتالوں،ہیلتھ سنٹرزاور ڈائیگناسٹک سنٹرز اور موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے پسماندہ افراد کیلئے لائف لائن کے طورپرکھڑی ہے ۔ گزشتہ برس الخدمت نے 9ارب 16کروڑروپے کی خطیررقم سے ایک کروڑ سے زائد مریضوں کی خدمت کی۔ڈونرزاور رضاکارہمارااثاثہ ہیں جن کی بدولت ہم دکھی انسانیت کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔
الخدمت فائونڈیشن نے اپردیر میں30بیڈپرمشتمل جدید ہسپتال کا افتتاح کردیا
Jul 23, 2024