سری لنکا ،بھارت میں3ٹی  20سیریز کا آغاز 27جولائی کو ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27جولائی کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف 3ٹی 20 اور 3ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تینوں ٹی 20 میچزمیں بھارتی ٹیم کو سوریا کماریادیو لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی 20 میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد بھارتی ٹیم 3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے کولمبو پہنچے گی جس کا پہلا میچ 2 اگست کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ون ڈے میچ 4اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7اگست کو کھیلاجائے گا۔تینوں ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن