ڈیبیو پر21 رنز دیکر 7وکٹیں،سکاٹ لینڈ کے بائولر نے نیا ریکارڈ بنا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولر چارلی کیسیل نے ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو کے میچ میں چارلی کیسیل ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ چارلی کیسیل نے عمان کیخلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں سکاٍٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کی اورانہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل 2015میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے بنگلا دیش کیخلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن