لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل مل ایسوسی ایشن (اپٹما) نارتھ کامران ارشد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظرثانی کرے تاکہ انڈسٹری کوخاص طور پر برآمدات پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہی سے بچایا جا سکے۔ وہ اپٹما کے لاہورآفس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپٹما کے سیکرٹری جنرل محمد رضا باقر اور توانائی کے مشیر اپٹما طاہر بشارت چیمہ بھی موجود تھے۔ کامران ارشد نے سرپرست اعلیٰ اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے اس مسئلے کو اٹھایا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جون 2024 کے مہینے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں اسی مدت کے مقابلے میں چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چیئرمین اپٹما نے واضح کیا کہ اپٹما ممبران حکومت سے کوئی سبسڈی نہیں بلکہ علاقائی سطح پر مسابقتی توانائی ٹیرف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری بچانے کیلئے آئی پی پیزمعاہدوں پر نظرثانی کرے:کامران ارشد
Jul 23, 2024