لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سٹیل میلٹنگ صنعت کو بے انتہاٹیکسیشن اور ناقابل برداشت بجلی کے نرخوں کی وجہ سے مسلسل شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں کل 250 سے زائدسٹیل میلٹنگ صنعتوں میں سے 60 بند ہو چکی ہیں جبکہ باقی دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ ٹیکس لگانے کے تمام انتہائی غیر منصفانہ اقدامات پر نظرثانی کی جائے اور بجلی کے نرخوں میں کمی لائی جائے جو کہ صنعتوں کی بندش اور ملازمین کی بیروزگاری کا باعث بن رہی ہے۔ ایسوسی ایشن وسیع پیمانے پراقدامات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صنعت کے پہیہ گھومتا رہے۔
حکومت ہوشربا ٹیکسز ‘بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کرے:پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن
Jul 23, 2024