لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب نے پہلی ششماہی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران چھ ہزار شکایت کنندگان کو 17 ارب32 کروڑ روپے کا ریفنڈ دلایا گیا ہے۔ صرف چھ ماہ میں ریفنڈ کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے تین گنا اضافہ ایف ٹی او پر لوگوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ جنوری میں 661 شکایت کنندگان کو 1 ارب 78 کروڑ ، فروری میں 1ہزار شکایت کنندگان کو 2 ارب 93 کروڑ ، مارچ میں 1069 شکایت کنندگان کو 2 ارب 41 کروڑ، اپریل میں 944 شکایت کنندگان کو 1 ارب 95 کروڑ، مئی میں 1309 شکایت کنندگان کو 3 ارب 70کروڑ روپے اور جون میں 955 شکایت کنندگان کو ساڑھے 4 ارب روپے واپس دلائے گئے۔