افغانستان سے پاکستان کو تازہ پھلوں ‘سبزیوں کی برآمد دو ہفتوں کیلئے معطل 

Jul 23, 2024

پشاور(نیٹ نیوز)  افغانستان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے دعویٰ کیا ہے اسلام آباد کی جانب سے کسٹم ٹیرف میں "زیادہ اضافے" کے بعد پاکستان کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد دو ہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ افغان طالبان کے میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے چونکہ پاکستان نے حال ہی میں تازہ پھلوں اور سبزیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے، ان کے حوالے سے متعدد تاجروں کا کہنا ہے اس ٹیرف نے ان کے لیے تازہ پھلوں کی برآمد کو مزید مہنگا کر دیا ہے۔ ایک تاجر فاروق احمدی نے الزام لگایا کہ ہر سال جب افغانستان کا ایکسپورٹ سیزن آتا ہے تو پاکستان مبینہ طور پر ٹیکس بڑھا دیتا ہے۔

مزیدخبریں