لاہور(نامہ نگار)نصیر آباد پولیس نے شراب فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ملزم جنید کلمہ چوک کے قریب شراب لے کر جا رہا تھا۔ ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر ملزم کے پاس موجود نیلے توڑے میں سے شراب برآمد ہوئی۔ ملزم شاہدرہ سے بہار کالونی شراب سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ملزم جنید کے قبضے سے 150 بوتل شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔