لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے مظفر گڑھ میں زمین کے تنازعہ پر لڑکے کو پٹرول چھڑک کر آگ سے ہلاک کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ا ٓئی جی پنجاب نے کہاکہ سفاک ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
مظفر گڑھ :زمین کے تنازعہ پرآئی جی کا پٹرول چھڑک کر ہلاکت کا نوٹس
Jul 23, 2024