لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے برطرف کئے گئے 200 پیرا میڈیکل ملازمین کی تقرری کے حکم نامے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزاران کے وکیل چوہدری شوکت حیات گوندل نے موقف اپنایا کہ پنجاب ہیلتھ فسیلٹی مینجمنٹ کمپنی نے پنجاب بھر میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کیا۔تمام ملازمین کو 2018 میں مختلف اضلاع میں بطور پیرامیڈیکل بھرتی کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ: 200برطرف پیرا میڈیکل ملازمین کی تقرری کے حکم نامے پیش کرنے کا حکم
Jul 23, 2024