ایس ای سرکل شیخوپورہ نجم الحسن کی کھاریانوالہ سب ڈویژن میں کھلی کچہری

Jul 23, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)وزارت توانائی حکومت پاکستان اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو شاہد حیدر کی ہدایات پر ایس ای سرکل شیخوپورہ انجینئر نجم الحسن کی سربراہی میں کھاریانوالہ سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگائی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ کھاریانوالہ سب ڈویژن میں کھلی کچہری کے دوران درجنوں صارفین آئے مگر ایک بھی صارف اوور بلنگ کی شکایت لے کر نہیں آیا۔ جس پر ایس ای لیسکو سرکل شیخوپورہ انجینئر نجم الحسن نے ایس ڈی او اور میٹر انسپکٹر کی تعریف کی۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجر آپریشن رورل ڈویژن شیخوپورہ انجینئر رضوان قریشی، ریونیو افسر بابر سلطان، ایس ڈی او کھاریانوالہ سب ڈویژن انجینئر محمود علی، میٹر انسپکٹر ملک اعجاز اقبال،افتخار الحسن، نوید انجم،بشارت علی، محمد عدیل، شمس الحسن، ندیم اشرف، سلیم بھٹی، شبیر احمد،حافظ نوید، قمر بھٹی،محمداکرم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ای سرکل شیخوپورہ انجینئر نجم الحسن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد صارفین بجلی کی شکایات کا فوری ازالہ ہے ۔ کھلی کچہری میں ٹرانسفارمرز نئے میٹرز کی تنصیب اور میٹروں کی تبدیلی کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں