شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما و سابق امیدوار پی پی 139 چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ قوم پہلے سے ہی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے پریشان ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے اور اس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرمعززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی چودھری ارسلان خالد ورک نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے، بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ہے۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی فریق نہیں تھی پھر بھی اسے مرکزی فریق ظاہر کرکے کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔