انصاف کے تقاضے پورا نہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں: عمران رحمت 

Jul 23, 2024


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدلیہ کی طرف سے ملنے والا ریلیف نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے واضح سزاؤں کے حامل کیسز کو ختم کرنے سے عوام میں پایا جانیوالا ابہام لمحہ فکریہ ہے انصاف کے تقاضے پورا نہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، عدلیہ شخصیات کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرنے کی بجائے انصاف کے تقاضوں کی رو سے فیصلے کرے اسی سے انصاف کی بالادستی کا علم بلند ہوگا۔

مزیدخبریں